Saturday 11 February 2017

اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو فوری یہ ایک کام ضرور کرلیں ورنہ۔۔۔


یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کا دعویٰ ہے کہ اس کی ایپلی کیشن ’اینڈ ٹو اینڈ اِن کرپشن‘ (End-to-end encryption)
کی حامل ہونے کے باعث محفوظ ترین چیٹنگ ایپلی کیشن ہے۔ ’اینڈ ٹو اینڈ اِن کرپشن کا مطلب ہے کہ اس پر بھیجے جانے والے پیغامات صرف بھیجنے والا اور موصول کرنے والا صارف ہی پڑھ سکتا ہے، درمیان میں کوئی ہیکر، حتیٰ کہ واٹس ایپ کمپنی کا کوئی ملازم بھی یہ پیغامات نہیں پڑھ سکتا۔تاہم واٹس ایپ کے محفوظ ترین ایپلی کیشن ہونے کے تمام تر دعوے ایک طرف لیکن ماہرین کی تحقیقات کچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے ماہرٹوبیاس بوئلٹر نے اپنی تحقیق میں ایپلی کیشن میں ایک ایسے نقص کا انکشاف کیا ہے جو اس کے ’اینڈ ٹو اینڈ اِن کرپٹڈ‘ہونے کے تمام دعوﺅں کی نفی کرتا ہے۔ٹوبیاس بوئلٹر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کمپنی نے ’اِن کرپشن‘ کچھ اس طریقے سے کی ہے کہ نہ صرف وہ خود صارفین کے پیغامات پڑھ سکتی ہے بلکہ اس کی مالک کمپنی ’فیس بک‘ کو بھی ان پیغامات تک رسائی حاصل ہے۔ اور اگر کوئی حکومتی سکیورٹی ایجنسی کمپنی سے کسی صارف کے پیغامات تک رسائی مانگے تو اسے بھی رسائی دے سکتی ہے۔’اِن کرپشن‘ میں کمپنی نے جو Keyاستعمال کی ہے وہ صرف پیغام بھیجنے اور موصول کرنے والے کے پاس ہوتی ہے تاہم کمپنی کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ جب چاہے اس Keyکو تبدیل کر سکتی ہے جس سے نہ صرف وہ خود بلکہ کوئی بھی تھرڈ پارٹی، جسے کمپنی رسائی دے گی، پیغامات پڑھ سکتی ہے۔“
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے ایپلی کیشن کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کا نام ’ٹو سٹیپ ویریفکیشن‘ (Two Step verification)ہے۔ اس فیچر کو ایپلی کیشن کی سیٹنگ میں جا کر ایکٹویٹ کیاجا سکتا ہے۔ ایک بار جب یہ فیچر ایکٹو ہو گیا تو جب بھی آپ کسی نئی ڈیوائس پر اپنا اکاﺅنٹ کھولنے کی کوشش کریں گے ایپلی کیشن آپ سے 6ہندسوں پر مشتمل کوڈ مانگے گی۔ چنانچہ اب موبائل فون گم ہو جانے کی صورت میں بھی واٹس ایپ ایپلی کیشن کے منفی استعمال کا امکان محدود اور صارفین ہیکرز سے بھی محفوظ ہو گئے ہیں۔اس فیچر کو ایکٹویٹ کرنے کے لیے سیٹنگ میں جا کر ’اکاﺅنٹ‘ کا آپشن کھولیں اور وہاں ’ٹوسٹیپ ویریفکیشن‘ کے آپشن کو منتخب کریں۔ یہاں سے اسے enableکر دیں۔یہاں ایپلی کیشن آپ سے ای میل ایڈریس بھی مانگے گی۔ اگرچہ ای میل ایڈریس دینا ضروری نہیں لیکن اگر آپ اپنا پاس کوڈ بھول جاتے ہیں تو ای میل ایڈریس کے بغیر اسے دوبارہ حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہوں گی۔لہٰذا ای میل ایڈریس دینا ہی بہتر ہے۔

No comments:

Post a Comment